پاکستان میں موبائل سے آن لائن کے 10 بہترین طریقے

آج کے اس آرٹیکل میں ہم بات کریں گے موبائل سے پیسے کمانے کے 10بہترین طریقوں کے بارے میں۔ ہم میں سے ہر شخص کے پاس موبائل موجود ہے اور کچھ لوگ تو ایسے ہیں جو کہ گھنٹوں کے حساب سے موبائل استعمال کرتے ہیں۔اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ ہمارے پاس لیپ ٹاپ نہیں ہے تو کیا ہم آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں؟ جی ہاں آپ آن لائن ارننگ کر سکتے ہیں۔آن لائن ارننگ کرنے کے لیے آپ کو لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں۔ آپ سبھی کام اپنے موبائل سکتے ہیں ۔آج میں آپ کو انہی طریقوں کے بارے میں بتاؤ گا جنہیں استعمال کرکے آپ موبائل سے پیسے کما سکتے ہیں۔

آج ہم موبائل سے پیسے کمانے کا طریقہ جاننے والے ہیں اور اگر آپ سچ میں موبائل سے پیسے کمانا چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے ہوئے کام پر عمل ضرور کیجئے گا میں یقین کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ بھی موبائل سے پیسے کما
سکتے ہیں ۔

 

سب سے پہلے آپ کو آن لائن ارننگ کے تمام طریقوں کے بارے میں جاننا چاہیے کہ آن لائن کون کون سے کام ہوتے ہیں اور اُن سے ڈالرز کماسکتے ہیں اگر آپ کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے تو چلیے ہم آپ کی مدد کر دیتے ہیں کہ آن لائن کے رئیل ارننگ والے کون سے طریقے ہوتے ہیں ۔

آن لائن ارننگ کے طریقے

آپ یوٹیوب سے چینل بناکر اُس کے ذریعے گھر بیٹھے موبائل سے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ اپنا ایک بلاگ بنا کر بلاگنگ کے ذریعے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ کوئی بھی سکلز سیکھ کر فری لانسنگ کرکے اُس سے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ آن لائن ٹریڈنگ کرکے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ ایفیلئیٹ مارکیٹنگ کرکے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ ڈراپ شپنگ کرکے گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

آپ اپنا آن لائن ای کامرس کاروبار کرکے اُس کے ذریعے گھر بیٹھے ڈالرز کما سکتے ہیں ۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر بن کر آپ گھر بیٹھے اچھے پیسے کما سکتے ہیں ۔

یہ اوپر جتنے بھی کام بتائے ہیں ان کی مدد سے آپ حقیقت میں گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں اب آپ نے کرنا کیا ہے سب سے پہلے تو ان تمام کے بارے میں یوٹیوب پر جاکر سرچ کریں اور دیکھیں کہ کونسا کام آپ لوگوں کیلئے آسان ہے جو کام آپ کو آسان لگے اُس کام کا انتخاب کریں اور پھر وہ کام شروع کریں اب آپ بولیں گے کہ کیا یہ سارے کام موبائل سے ہوسکتے ہیں تو اس کا جواب ہے جی ہاں ہوسکتے ہیں لیکن شروع شروع میں آپ لوگوں کو مشکل ضرور پیش آئے گی کیونکہ ان پر پروفیشنل کام کرنے کیلئے آپ کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کی ضرورت پڑے گی وہ اس لئے کہ جو کام آپ موبائل سے کرنے میں مثال کے طور پر 1 گھنٹہ لگاتے ہیں وہی کام آپ لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر
کی مدد سے 10 سے 15 منٹ میں مکمل کر پاتے ہیں ۔

 

 

موبائل سے کام کرنا نا ممکن نہیں ہے ہاں تھوڑا سا مشکل ضرور لگے گا آپ کو لیکن جب بار بار پریکٹس کریں گے تو ہوسکتا ہے آپ کیلئے آسان ہوجائے ۔ ویسے بات کریں کہ ان میں سے آسان کام کونسا ہے جو موبائل کے ذریعے کیا جاسکتا ہو تواس کیلئے میں آپ کو 2 کام کرنے کا مشورہ دونگا ۔

یوٹیوب چینل سے پیسے کمانے کا طریقہ

میں اکثر لوگوں کو یوٹیوب چینل سے پیسے کمانے کا طریقہ بتاتا ہوں اور یہی مشورہ دیتا ہوں کہ یوٹیوب چینل بناو اور اپنا آن لائن کیرئیر شروع کریں کیونکہ یوٹیوب آسان طریقہ ہے آن لائن گھر بیٹھے پیسے کمانے کیلئے اور یہ کام آپ موبائل کےذریعے آسانی سے کر سکتے ہیں ۔

موبائل سے یوٹیوب چینل بنانے کا طریقہ آپ یوٹیوب پر ہی سرچ کریں گے تو آپ کو بے شمار ویڈیوز مل جائیں گی جن کی مدد سے آپ اپنے موبائل سے اپنا خود کا یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں ۔

 

 

اب بات آئے گی ویڈیوز ایڈٹ کرنے کی تو اس کیلئے کافی موبائل ایپ موجود ہیں جیسے کہ زیادہ تر استعمال ہونے والا ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ کائن ماسٹر ہے اور کیپ کٹ ہے اس کے علاوہ اور بھی کافی ایڈیٹنگ ایپس موجود ہیں آپ کا جو دل کرے وہ انسٹال کریں اور اُس کو سیکھ لیں ۔

ایک بات ہمیشہ یاد رکھیئے گا ہر کام کو کرنے سے پہلے اُس کو سیکھنا پڑتا ہے تو سیکھنے میں آپ کوتھوڑا سا وقت ضرور لگے گا اور ساتھ ایک اور بات بھی یاد رکھئیے گا کہ یوٹیوب چینل کو کامیاب ہونے میں بھی تھوڑا ساوقت لگے گا تو صبرکیساتھ کام کرتے رہیئے گا کیونکہ اگر آپ نے صبر نہ رکھا اور بیچ میں ہی کام چھوڑا تو پھر سوچ لیں کہ آپ یوٹیوب سے کمائی نہیں کرسکتے ہم نے خود کافی وقت دیا ہے یوٹیوب کو اور آج الحمداللہ یوٹیوب سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔ تو میرا آپ لوگوں کو یہی مشورہ ہے کہ صبر کیساتھ کام کرتے رہنا انشااللہ آپ لوگ یوٹیوب سے اچھے ڈالرز کمائیں گے ۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر بن کر پیسے کمائیں

اب آپ پوچھیں گے کہ یہ سوشل میڈیا انفلوئینسر کیا چیز ہے تو اس کو سمجھانے کیلئے آسان الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں آپ لوگوں نے ٹِک ٹاکرز کو دیکھا ہوگا جو ٹِک ٹاک پر اپنی شارٹ ویڈیوز بناتے ہیں ضرور دیکھا ہوگا ایسے ہی آپ لوگوں نے یوٹیوبرز کو دیکھا ہوگا جو اپنے چینل پر ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے ہیں ، ایسے ہی
آپ لوگوں نے سنیک ویڈیوز پر لوگوں کو ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، فیس بک پیج پر ، پِن ٹرسٹ پر تو یہ سارے لوگ سوشل میڈیا انفلوئینسر ہی ہیں ۔

یعنی کہ آپ لوگوں نے سوشل میڈیا سائٹس اور ایپس پر کنٹنٹ بنا کر پبلش کرنا ہے اور وہاں پر آپ لوگوں کی فین فالوونگ ہوگی تو اس حساب سے آپ لوگ سوشل میڈیا انفلوئینسرز ہیں ۔

 

اب آپ کہو گے کہ ٹھیک ہے سوشل میڈیا انفلوئینسر بن گئے اب پیسہ کیسے کمائیں تو جناب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جب آپ کے ہزاروں یا لاکھوں میں فین بن جائیں گے آپ لوگوں کے پاس آئیڈیئنس موجود ہوگی تب مختلف کمپنیاں خود آپ کو تلاش کرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گی اور آپ کو اُن کی پروڈکٹس یا سروس یا کاروبار کو پروموٹ کرنے کیلئے سپانسرشپ دیں گی اور ویڈیو بنوانے کیلئے آپ کو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے ادا کریں گی ۔

موبائل سے پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے اگر آپ اس پر عمل کریں آج سے ہی ٹِک ٹاک ، سنیک ویڈیوز ، یوٹیوب اور فیس بک پر شارٹ ویڈیوز بناکر اپلوڈ کرنا شروع کریں آہستہ آہستہ آپ کے فالورز بنتے جائیں گے اور آپ کو کچھ عرصہ بعد سپانسر شپ ملنا بھی شروع ہوجائے اور آپ گھر بیٹھے موبائل سے پیسے کمانے والے بن جائیں گے

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top